The news is by your side.

Advertisement

گاڑی کے بعد اڑنے والی موٹر سائیکل متعارف

دبئی: فضاء میں اڑنے والی گاڑی کے بعد جاپانی کمپنی نے جرائم پر قابو پانے کے لیے اڑنے والی موٹرسائیکل متعارف کروائی ہے جسے مستقبل قریب میں دبئی پولیس استعمال کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں منعقدہ گاڑیوں کی نمائش میں جاپانی کمپنی نے اڑنے والی بائیک پیش کی جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی، منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ موٹرسائیکل خصوصی طور پر پولیس کے لیے تیار کی گئی ہے۔

اس موٹر سائیکل کو ہوورسرف کا نام دیا گیا ہے جو بیٹری سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تمام تر سہولیات موجود ہیں۔

جاپانی کمپنی نے دبئی پولیس کے اشتراک سے یہ موٹرسائیکل متعارف کروائی ہے، دبئی حکام کا کہنا ہے کہ یہ موٹر سائیکل جلد پولیس کو استعمال کے لیے دے دی جائے گی تاکہ جرائم پر جلد سے جلد قابو پایا جاسکے۔

بیٹری سے چلنے والی یہ موٹر سائیکل ایک وقت میں 8 گھنٹے تک چلنے جبکہ اس کی رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ اور یہ 70 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں