تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اُڑنے والی موٹر سائیکل فروخت کے لیے پیش، ویڈیو وائرل

ٹوکیو: جاپان میں اڑنے والی موٹر سائیکل فروخت کے لیے پیش کردی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جاپانی کمپنی اے ایل آئی ٹیکنالوجی نے اڑنے والی ’ایکس ٹوریسمو‘ نامی ہوور بائیک تیار کی ہے جسے 27 اکتوبر کو لانچ کیا گیا تھا تاہم اب اسے فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

اے ایل آئی ٹیکنالوجیز کے مطابق اڑنے والی جدید ترین موٹرسائیکل ایک مرتبہ چارج کرلینے سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 40 منٹ تک 100 کلوگرام وزن کے ساتھ باآسانی اڑ سکے گی۔

اس موٹر سائیکل پر ایک شخص ہی سوار ہو سکتا ہے اور اس میں موٹر سائیکلوں والے روایتی انجن کے علاوہ بیٹری سے چلنے والی چار موٹریں لگی ہوئی ہیں۔

ساڑھے 11 کروڑ روپے سے زیادہ قیمت والی ہوور بائیک میں انجن کے علاوہ چار بیٹریاں اڑنے میں مدد کریں گی۔

ٹوکیو میں قائم اس نئی کمپنی کو ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور کمپنی مِٹسبوشی اور جاپانی فٹبالر کیسوکے ہونڈا کی حمایت حاصل ہے۔

کمپنی کا ارادہ ہے کہ وہ 2022 کے وسط تک اس ماڈل کی 300 کلوگرام وزنی 200 موٹر سائیکلیں بنا لے گی۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹِو ڈیسوکے کٹانو کا کہنا ہے کہ ’اب تک ہمارے پاس دو ہی طریقے تھے، زمین پر حرکت کر لیں یا آسمان پر چڑھ جائیں، لیکن ہمیں امید ہے کہ ہم حرکت کرنے کا ایک نیا طریقہ متعارف کرا رہے ہیں۔‘

ٹوکیو کے ایک کروڑ 50 لاکھ رہائشیوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ سڑکوں پر رش کا ہونا ہے۔

لیکن موجودہ قوانین کے تحت ہوور بائیک کو جاپان کی مصروف سڑکوں کے اوپر نہیں اڑایا جا سکتا تاہم کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو امید ہے کہ مشکل مقامات تک رسائی کے لیے امدادی اداروں کے کارکن یہ موٹر سائیکل استعمال کریں گے۔

Comments

- Advertisement -