تہران(15 جنوری 2026): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حکومتی عہدیدار ایران میں کھلے عام تشدد کی حمایت کر رہے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے، ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں نے مظاہروں کو ہائی جیک کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے خط میں لکھا کہ تربیت یافتہ دہشت گردوں نے داعش جیسی کارروائیاں کیں، دہشت گرد گروپوں کی مداخلت نے مظاہروں کو فسادات میں بدل دیا۔
عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے درمیان موساد ایجنٹوں کی موجودگی کا اعتراف کیا گیا، اعترافی بیان ایران میں بیرونی مداخلت ثابت کرتا ہے، امریکی دھمکیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کی واضح خلاف ورزی ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مزید کہا امریکی حکومتی عہدیدار ایران میں کھلے عام تشدد کی حمایت کررہے ہیں، امریکی عہدیدار ایران میں دہشت گرد کارروائیوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


