پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

جون تک تمام حکومتی ادائیگیاں ڈیجیٹل چینلز پر منتقل کر دی جائیں گی ، محمد اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رواں برس جون تک تمام حکومتی ادائیگیاں ڈیجیٹل چینلز پر منتقل کر دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے پاکستان پالیسی ڈائیلاگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر سے لے کر فنانس ڈویژن منتقل کر دیا گیا ہے، اور ایف بی آر کا فوکس اب ٹیکس وصولی پر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ملک میں 38 ارب ڈالر کے ترسیلات زر موصول ہوئے جبکہ رواں سال یہ شرح 41 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیرف میں بڑے اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں، جس سے پاکستان کی برآمدات اور صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ رواں برس جون تک تمام حکومتی ادائیگیاں ڈیجیٹل چینلز پر منتقل کر دی جائیں گی اور غیربینکنگ افراد کو باقاعدہ مالیاتی نظام میں شامل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی اصلاحات کا مقصد ملکی خزانے پر بوجھ کم کرنا اور معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔

محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ 78 سال میں پہلی بار خام مال پر ٹیرف ڈیوٹیز میں کمی کی جا رہی ہے اور صنعتوں کو دی جانے والی طویل المدتی مراعات ختم کر کے انہیں عالمی مارکیٹ کے قابل بنایا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ موجودہ معاشی اصلاحات پاکستان کے لیے ’’ایسٹ ایشیا مومنٹ‘‘ ثابت ہو سکتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں