اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

وزیر خزانہ کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو مستحکم آؤٹ لک دینے پر فِچ کا شکریہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو "بی” کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر فِچ کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں فِچ ریٹنگز کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی اقتصادی اصلاحات، استحکام اور جاری پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو "بی” کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر فِچ کا شکریہ ادا کیا اور تینوں بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی درجہ بندی میں ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدے، ٹیکس اصلاحات، توانائی شعبے میں بہتری، سرکاری اداروں کی نجکاری اور گورننس میں شفافیت سے متعلق حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے، مالی نظم و ضبط قائم رکھنے اور پائیدار اقتصادی استحکام کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے فِچ ٹیم کو پانڈا بانڈ کے اجرا اور امریکہ کے ساتھ جاری تجارتی مذاکرات سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات کے اختتام پر وزیرِ خزانہ نے فِچ حکام کے سوالات کے جوابات دیے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان معاشی اصلاحات کے تسلسل اور استحکام کے سفر کو ہر صورت جاری رکھے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں