The news is by your side.

Advertisement

وزیر خارجہ نے قیادت اور غیر قانونی طور پر گرفتار تمام کشمیریوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد : مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کو کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال اور بھارت کے پاکستان مخالف اقدامات سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ وادی کشمیر کی صورتحال سے متعلق صدر اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کو خطوط لکھے ہیں جس میں بھارت یکطرفہ اقدامات یو این قراردادوں اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جعلی انتخابات کے ذریعے آبادیاتی تناسب بدلنا چاہتا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے پاکستان کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی پر ڈوزئیر کا بھی ذکر کیا اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا اور ای یو ڈس انفولیب سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے دسمبر 2020 میں یو این کی گاڑی پر بھارتی فائرنگ کا معاملہ بھی خط میں اٹھایا اور سیکیورٹی کے سامنے سات مطالبات رکھ دئیے۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے غیر قانونی محاصرہ یکطرفہ اقدامات ختم کرے اور عوامی اجتماعات اور مواصلاتی نظام پر بھی پابندیاں ختم کی جائیں۔

وزیر خارجہ نے کشمیری قیادت اور غیر قانونی طور پر گرفتار تمام کشمیریوں کی رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ نئے ڈومیسائل قانون کو ختم اور جاری کردہ کو فریز کیا جائے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جعلی چھاپوں میں ماورائے عدالت قتل جیسے کالے قوانین کا خاتمہ کیا جائے اور ایو این مبصرین و انسانی حقوق تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دی جائے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں