تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرکے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرکے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچالیا، اب دو سے تین ماہ میں مہنگائی پر قابو پالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے میں پیش رفت ہوئی ہے ، ہم نے غریب افراد پر ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا، ہم نے امیر لوگوں پر ٹیکس لگایا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ شوگر ملز پر ٹیکس کی شرح کو بڑھا رہےہیں ، جس سے وزیراعظم پر ٹیکس بڑھ جائیگا، مجھ پر بھی 20سے25کروڑ ٹیکس بڑھے گا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اصل خودمختاری اس وقت ہوگی جب بجٹ خسارہ کم ہوگا، عمران خان کی حکومت پاکستان کو دیوالیہ کی نہج پر چھوڑ کر گئی تھی، میں نے کبھی بھی پاکستان کی اتنی نازک حالات نہیں دیکھی تھی، عمران خان ماہانہ 120ارب روپے کا خسارہ چھوڑ کر گئے تھے۔

انھوں نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا آپ کو پہلے غریبوں کا خیال نہیں تھا جب عدم اعتماد آئی تو خیال آگیا، جب آپ کہتے ہیں لوگوں کو نیوٹرل نہیں ہوناچاہیے تو آپ کو پروپاکستانی ہوناچاہیے تھا، یہ آلو پیاز کی قیمتوں کی فکر کرنے نہیں آئے تھے تو کیا کرنے آئے تھے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ یہ آلو پیاز کی قیمتوں کی فکر کرنے نہیں آئے تھے تو کیا کرنے آئے تھے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

وزیر خزانہ نے چین سے معاہدے کے کل چین نے 2.3بلین ڈالرز کا قرض منظور کرلیاہے، امید ہے کل چین سے قرض کی رقم پیر تک آجائےگی ، چین نے جون اور جولائی کے سیف ڈیپازٹس کو ری رول کردیا ہے، جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ہے،ڈالر بھی آج نیچے جارہاہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 70روپے ، آٹا 40روپے کا دے رہےہیں، 1900ڈالر کا گھی 1500ڈالر کا ہوگیا تو پاکستان میں سستا بھی ہوجائے گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ لنگر خانوں کیلئے بھی سیلانی پیسے دیتا تھا عمران خان حکومت کا ایک روپیہ نہ تھا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کیا مگر ہمارے لئے یہ فیصلے آسان نہیں تھے، حکومت نے کڑے فیصلے لئے ،آج پاکستان مالی طورپر مستحکم ہورہاہے، ہم نےاللہ کی مہربانی سےپروگریسوبجٹ دیاپاکستان کودیوالیہ سےبچایا۔

مہنگائی کے حوالے سے انھوں نے کہا دو سے تین ماہ میں مہنگائی پر قابو پالیں گے ، میں توپہلےدن سےکہہ رہاتھاقیمتیں بڑھائیں کیونکہ ملک ڈیفالٹ پر جا رہا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ خوشی ہے پی ٹی آئی والےکہہ رہےہیں مہنگائی دیکھناحکومت کی ذمہ داری ہے، جب پی ٹی آئی حکومت تھی تو ان کاوزیراعظم کہتاتھامیں قیمتیں دیکھنےنہیں آیا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ رجسٹرڈخاندانوں کواگلےسال ہرماہ2،2ہزارروپےملیں گے، خاندان کی آمدنی 40ہزارسےکم ہےتوگھی300روپےمیں ملےگا، بلوچستان کیلئے موبائل یونٹ بنارہےہیں غریبوں کوگھرگھرسہولت دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورکارپوریشن کی گاڑی آپ کےگھرچل کرآئےگی، ماہ رمضان میں چیزیں مزیدسستی کریں گے ، پیسے ابھی سے رکھ لئے۔

Comments

- Advertisement -