بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب امریکا روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی اداروں کے اہم اجلاسوں میں شرکت کے لئے امریکا روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں یہ اہم اجلاس 13 سے 18 اپریل تک منعقد ہوں گے، جہاں وزیر خزانہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

واشنگٹن پہنچنے سے قبل وفاقی وزیر خزانہ بوسٹن کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ "پاکستان کانفرنس” میں خصوصی شرکت کریں گے۔

اس موقع پر وہ پالیسی سازوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں پاکستانی معیشت کی موجودہ صورتحال، حکومتی اصلاحاتی اقدامات اور ملک میں معاشی ترقی کے امکانات پر تفصیلی اظہارِ خیال کریں گے۔

واشنگٹن ڈی سی میں قیام کے دوران محمد اورنگزیب کی مصروفیات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں، دورے کے دوران آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات ہوگی، جس میں پاکستان کی معاشی اصلاحات، مستقبل کے تعاون اور نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

وزیر خزانہ عالمی مالیاتی رہنماؤں، ترقیاتی شراکت داروں اور مختلف ممالک کے پالیسی سازوں سے بھی ملیں گے تاکہ دوطرفہ معاشی تعلقات کو مستحکم کیا جا سکے۔

اس دورے کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر پاکستان کا معاشی کیس پیش کرنا اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا اعتماد بحال کرتے ہوئے ملک کے لیے پائیدار معاشی راستے تلاش کرنا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں