اسلام آباد : وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا قیمتوں میں اضافہ یا کمی سے متعلق فیصلہ وزارت پیٹرولیم کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ یا کمی سے متعلق فیصلہ وزارت پیٹرولیم بتائے گی۔
اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ حکومت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے اثرات کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حتمی اعلان متعلقہ وزارت ہی کرے گی اور عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کو مدِنظر رکھ کر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی ریلیف کے مختلف اقدامات پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ملکی معاشی صورتحال میں بہتری لانے کے لیے ٹھوس اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کی ترجیح ہے کہ معاشی استحکام کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جائیں۔
واضح رہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے، تاہم وزیرِ خزانہ کے اس بیان کے بعد اب تمام نظریں وزارتِ پٹرولیم کے آئندہ اعلان پر لگی ہوئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


