تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاکستان کا اسپین سے مسافروں کیلئے ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کا مطالبہ

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسپین سے پاکستانی مسافروں کیلئے ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا پاکستان اور اسپین کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کے فروغ کے وسیع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کے وزیرخارجہ ہوزے مانوئل البارس دفترخارجہ پہنچے تو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسپین کے ہم منصب کا استقبال کیا ، اس موقع پر اسپین کے وزیرخارجہ نے دفترخارجہ کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔

وزارت خارجہ میں پاکستان اوراسپین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اسپین کے وفد کی قیادت اسپین کے وزیر خارجہ البرس نے کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان اور اسپین کے درمیان گہرے دوطرفہ تعلقات ہیں، اسپین، یورپی یونین کااہم ملک ہونےکے ناطے خصوصی اہمیت کا حامل ہے، آپ کودورے سے افغان صورتحال کو قریب سے جاننے کا موقع ملے گا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے افغان صورتحال پر 30 سے زائدسربراہان مملکت سےگفتگو کی، 15اگست کو افغانستان کی صورتحال یکسر تبدیل ہوئی، افغانستان کے حوالے سے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے، افغانستان میں حالیہ تبدیلی کے دوران خانہ جنگی کا خدشہ بظاہر ٹل چکا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ طالبان کی جانب سےابتدائی بیانات حوصلہ افزا ہیں،افغانستان میں نئی عبوری حکومت تشکیل دے دی گئی ہے، عالمی برادری، افغانستان سےخواہشمند افراد کے محفوظ انخلاکا مطالبہ کرتی آرہی ہے، مجھے خوشی ہےکل 200 افراد کو لیکر ایک فلائیٹ کابل سے قطر پہنچی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے قریبی ہمسائےہونے کے ناطےبھاری جانی و مالی قیمت ادا کی ، ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار قیمتی جانوں کی قربانی دی اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 150 ارب ڈالر کا خطیر مالی نقصان برداشت کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں بھرپور مصالحانہ کردار ادا کیا، 4دہائیوں کے بعد افغانستان میں امن کی امید پیدا ہوئی جسےکھونا نہیں چاہیے، نازک مرحلے پر افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو شدید مضمرات ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہم پاکستان نے 30 سے زائدممالک کے 12 ہزار افراد کےمحفوظ انخلامیں مددکی، افغانستان کی انسانی بنیادوں پر معاونت کو مشروط نہ کیا جائے، افغانستان میں امن ،تعمیر نو کیلئے عالمی برادری کی معاونت ناگزیر ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا پاکستان، افغانستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں،ہم خطے ،عالمی برادری سےمشاورت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان اور اسپین کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کے فروغ کےوسیع ہیں، توقع ہےاسپین، پاکستانی مسافروں کیلئےٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کرے گا۔

وزیرخارجہ نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پرپاکستان کی حمایت پراسپین کی قیادت کاشکریہ ادا کیا ،

اسپین وزیر خارجہ البرس نے پرتپاک خیرمقدم پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

Comments

- Advertisement -