اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ ہمارا تصادم کا کوئی ارادہ نہیں ، اپوزیشن کی صفوں میں انتشارہے ،نمبر پورے ہوتے تویہ سڑکوں پرنہ آتے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کرنیوالوں کو آئندہ بھی نہیں روکا جائےگا، ارکان کو دھمکی دینے،رکاوٹیں ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کہتی ہےہمارےپاس نمبرزپورے ہیں، نمبرزپورے ہیں تواسلام آبادمیں دھرنوں کی کیا ضرورت؟ نمبرپورے ہوتے تویہ سڑکوں پرنہ آتے
وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جو وزیراعظم قوم سے شیئر کرنا چاہتے ہیں، جلسےکےذریعےوزیراعظم عمران خان قوم کو اعتماد میں لیں گے، تمام ارکان اپنی آئینی وقانونی ذمہ داری کوبخوبی سمجھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کانفرنس اسلام آباد میں ہونےجارہی ہے، او آئی سی کےاجلاس میں مداخلت نہیں ہونے دیں گے کیونکہ اجلاس کیلئے دعوت نامے بھیجے جا چکے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف دھرنا نہیں اجتماع کرنے جارہی ہیں ، پی پی نےلانگ مارچ کیا حکومت نےکہیں نہیں روکا، لانگ مارچ کرنیوالوں کوآئندہ بھی نہیں روکا جائے گا۔
اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا ایک ہے نہ جھنڈ اایک ہے اپوزیشن کا لانگ مارچ ایک بلبلے کی مانند ہے، جو جلد پھٹ جائے گا۔
شاہ محمود قریشی نے عمران خان کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا عدم اعتماد کے پیچھےغیر ملکی آقا ہے، میرے پاس معلومات موجود ہیں،وقت پر بتاوں گا۔