تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عراق نے پاکستانیوں کو ویزا جاری کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی

اسلام آباد : عراق نے پاکستانیوں کو ویزا جاری کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی ، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا عراقی حکومت اور وزارت خارجہ کا شکر گزار  ہوں ، عراقی حکومت تمام زائرین کوعراق آمد پرخوش آمدید کہے گی۔

تفصیلات کے مطابق عراق نے پاکستانیوں کو ویزا جاری کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے، عراق پاکستانی زائرین کی ویزا درخواستوں کا جلد جواب دے گا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اہم ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عراق کے وزیر خارجہ محمدعلی حاکم سے ٹیلیفون پر بات ہوئی ، خوشی ہے ویزہ کے اجراکا مسئلہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا ہے ، عراقی حکومت اور وزارت خارجہ کاشکرگزار ہوں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اربعین کیلئےعراق جانے کے خواہشمندوں کو ویزے جاری ہوں گے، فیصلہ ہوا ہے اضافی اسٹاف بھی عراقی سفارتخانے سے بھیجا جائے گا اور مسئلے کے مستقل حل کیلئے متفقہ لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا عراقی وزیرخارجہ کودورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے ، عراقی وزیرخارجہ نےدورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ، عراقی حکومت تمام زائرین کوعراق آمد پرخوش آمدید کہے گی۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کے ہمراہ عراقی سفیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی تھی ، جس میں وفاقی وزیر نے معزز سفیر کو آئندہ چہلم امام حسین ؓ میں شرکت کیلئے پاکستانی زائرین کے ویزہ میں حائل مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

نور الحق قادری نے معزز سفیر کو بتایا تھا کہ پاکستان میں قائم عراقی سفارتخانے سے ویزہ کے حصول کیلئے زائرین کو مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔ عراق جانے کے خواہشمند بہت سے زائرین نے فضائی ٹکٹ خریدے ہوئے ہیں اور ہوٹل کی بکنگ بھی کرا رکھی ہے تاہم عراقی ویزہ کے حصول کیلئے عراقی وزارت داخلہ اور خارجہ سے اپرول کی شرط لگائی گئی ہے۔

عراقی سفیر عبد السلام صدام نے وزیر مذہبی امور کو بتایا تھا کہ وہ جلد عراقی وزارتِ خارجہ اور داخلہ سے اس مسئلہ پر بات کریں گے اور عراق جانے والے زائرین کو سہولیات کی فراہمی کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور ویزہ کے حصول میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سے کربلا اور عراق جانے کے خواہشمند زائرین کے ایک وفد نے کچھ دن قبل وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی، عراق میں چہلم امام حسین ؓ اور اربعین اس سال 19 اکتوبر کو ہوگا۔

Comments

- Advertisement -