جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

وزیرِ خارجہ ایک روزہ دورۂ افغانستان کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورۂ افغانستان کے بعد واپس پہنچ گئے، انھوں نے سہ فریقی مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود پڑوسی ملک افغانستان کے ایک روزہ دورے کی تکمیل پر وطن واپس پہنچ گئے ہیں، وزیرِ خارجہ نے پاک چین افغانستان سہ فریقی مذاکرات میں ملک کی بھرپور نمائندگی کی۔

[bs-quote quote=”دورۂ افغانستان دو طرفہ تعلقات کے لیے اہم اور سود مند ثابت ہوگا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

شاہ محمود نے افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کیں، افغان وزیرِ خارجہ صلاح الدین ربّانی اور چینی ہم منصب وانگ ژی سے بھی ملاقات کی۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ کا دورۂ افغانستان دو طرفہ تعلقات کے لیے اہم اور سود مند ثابت ہوگا۔ دورے سے خطے میں امن و استحکام، تعمیر و ترقی اور انسدادِ دہشت گردی میں مدد ملے گی۔


یہ بھی پڑھیں:  وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات


خیال رہے کہ وزیرِ خارجہ وفد کے ہم راہ سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کے لیے آج کابل پہنچے تھے، جہاں پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ہوئے، پاکستانی وفد میں وزیرِ خارجہ، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سمیت سیاسی، سول اور عسکری حکام شامل تھے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے، اہم علاقائی اور باہمی دل چسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں