جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

بھارت کیساتھ امن چاہتے ہیں مگریہ کشمیریوں کی قربانی کی قیمت پرنہیں ہوگا،وزیرخارجہ کا دو ٹوک پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کیساتھ امن چاہتے ہیں مگریہ کشمیریوں کی قربانی کی قیمت پرنہیں ہوگا،امید ہے بھارتی قیادت شہرت کے رویے سےہٹ کرریاستی مدبرکارویہ اپنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہاہے، عالمی اداروں کومقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لیناچاہیے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر بھرپوراندازمیں اجاگرکیا، حکومت پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ،سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

- Advertisement -

وزیرخارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے، عالمی برادری بھارت پردباو ڈالے کہ کشمیریوں کیساتھ انسانی سلوک کرے اور بھارت یک طرفہ اقدامات کالعدم قرار دے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت ریاستی جبر و دہشت گردی کے تمام ہتھکنڈے ختم کرے اور قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کواستصواب رائےکاحق دے، معزز خواتین وحضرات ، اس طرح وہ خنجر نکالنا ممکن ہوگا جو بھارت نے دوطرفہ تعلقات ،علاقائی امن کے سینے میں خنجرپیوست کررکھا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت رویے کے سبب عالمی امن وسلامتی کو خطرات لاحق ہیں، پاکستان جیو پولیٹکس سے توجہ جیواکنامکس کی طرف موڑنا چاہتا ہے، بھارت کیساتھ امن چاہتے ہیں مگریہ کشمیریوں کی قربانی کی قیمت پرنہیں ہوگا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے بھارتی قیادت شہرت کے رویے سےہٹ کرریاستی مدبرکارویہ اپنائےگی، ملکر دیرینہ مسئلے کو منصفانہ طورپر حل کرکے انتہا پسند نظریہ کو کمزور کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں