لندن : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پشتون باوقار اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہے، پاکستان کانظریہ،سوچ اورمفادات سب چیزوں پرفوقیت رکھتی ہے، یکجہتی ہوگی تو انتشار پھیلانے والے بھی ناکام ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ پشتون سوسائٹی کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا پشتون باوقار اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہے، انہوں نےانیس سواڑتالیس سے لیکر آج تک ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا اور اُن کےتعاون سے پاک فوج نےدہشت گردی کاخاتمہ کا کیا،جس کااعتراف آج دنیا کررہی ہے۔
آپ نےحب الوطنی کےجس بیج کوبویاثمرات سب کھائیں گے، انتشار کا بیج بونےکی خواہش مند قوتیں کامیاب نہیں ہوں گی، سمجھنا ہوگا کچھ لوگ مخصوص سوچ کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا یورپی یونین میں بھی خاص سوچ کو ہوا دینے کی کوشش کی جارہی ہے، کون کر رہا ہے؟ مقاصد کیا ہیں؟سوالات کی تہہ تک جانا ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا سوالوں کی تہہ تک پہنچ گئےتودشمنوں کےعزائم خاک ہوجائیں گے اور ان کے ارادے بےنقاب ہوں گے، پاکستان کی دشمن قوتوں نےانتشارکےبیج بوئےاورنفرت کوہوادی ، باخبر رہنا ہمارا فرض ہے،پاکستانی مفادات کاتحفظ عزیزہے۔
ان کا کہنا تھا کسی بھی سیاسی جماعت سےوابستگی جمہوری حق ہے، پاکستان کانظریہ،سوچ اورمفادات سب چیزوں پرفوقیت رکھتی ہے، یکجہتی ہوگی تو انتشار پھیلانے والے بھی ناکام ہوں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پرمعیشت کا انحصار ہے۔