تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستان کا غزہ میں عالمی محافظ فوج تعینات کرنے کا مطالبہ

نیویارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیلی ظلم سے جان چھڑانے کا وقت آگیا، ہمیں غزہ میں ایک عالمی محافظ فوج تعینات کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج اقوام عالم ایک اہم نقطے پر کھڑی ہے، آج ہم کچھ کرتے ہیں یا نہیں تاریخ میں لکھا جائے گا، قوموں کی زندگی میں ایسے مرحلے آتے ہیں جب فیصلے نسلیں یاد رکھتی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، حملوں میں ایک ہفتے میں 250 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، اسرائیل کے حملوں میں ہزاروں فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیل اپنے غرور اور تکبر سے فلسطینیوں پر حملے کررہا ہے، فلسطین میں بچوں اور خواتین کو شہید کیا جارہا ہے، فلسطین پر مظالم کیے جارہے ہیں اور وجہ بننے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں، غزہ کے ہر گھر میں اس وقت صف ماتم بچھی ہے اور موت کا سایہ ہے، ہر علاقے میں ہر گھنٹے بہیمانہ سانحات رونما ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ اب تک 10 ہزار فلسطینی غزہ سے اپنا گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرچکے ہیں، غزہ ہر لحاظ سے اس وقت اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے، اسرائیل پوری دنیا کے سامنے بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کررہا ہے، اسرائیلی ظلم سے اب جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینی عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا اور نہ ہی خاموش کرایا جاسکتا ہے، ایسے حالات میں جنرل اسمبلی کو اپنا فرض ادا کرنا ہوگا، اس نازک مرحلے پر ہمیں فلسطینی عوام کو مایوس نہیں کرنا، ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیے کہ اسرائیل اپنی جارحیت روکے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سلامتی کونسل اسرائیل کو حملے روکنے کے لیے کہے گی، سلامتی کونسل یہ کام نہیں کرتی تو جنرل اسمبلی کو یہ مطالبہ کرنا چاہیے، اسرائیل غزہ کے تمام راستے کھولے تاکہ عالمی امداد ممکن ہوسکے۔

Comments

- Advertisement -