تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

جرمن سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن تعاون مہیا کریں گے، شاہ محمود قریشی

برلن: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اورجرمنی میں تجارت اوراقتصادی تعاون بڑھانےکےمواقع ہیں، جرمن سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن تعاون دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ جرمن وزارتِ خارجہ پہنچے ، جہاں جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا ، شاہ محمود قریشی نے دورہ جرمنی کی دعوت اور پرتپاک خیر مقدم پر شکریہ ادا کیا۔

جرمن وزارت خارجہ میں پاکستان اور جرمنی کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور جرمن وفد کی قیادت جرمنی کے وزیر خارجہ جناب ہائیکو ماس نے کی۔

مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صحت، سیکورٹی ،دفاع، تعلیم ،سیاحت میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی غور ہوا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جرمن ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ، پریس کانفرنس میں جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو جرمنی میں خوش آمدید کہتے ہیں، سیاسی و اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کا بہت اہم کردار ہے۔

جرمن ہم منصب کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں، افغانستان میں قیام امن سمیت استحکام و ترقی کیلئے پاکستان کا کردار اہمیت کا حامل ہے، پاکستان نے افغان مہاجرین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان جرمنی کے ساتھ نئے اقتصادی تعلقات چاہتا ہے، پاکستان اور جرمنی کےتعلقات کو 70سال مکمل ہوگئے ہیں ، یورپی یونین میں جی ایس پی پلس درجہ کیلئےجرمنی کی حمایت پر شکرگزار ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جرمنی دنیا کی ایک اہم اقتصادی اور سیاسی قوت ہے ، پاکستان،جرمنی میں تجارت و اقتصادی تعاون بڑھانے کےمواقع موجودہیں، ہماری حکومت سیاحوں کوای ویزہ سمیت بہت سی سہولتیں دےرہی ہے، جرمن سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن تعاون مہیا کریں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جرمن کمپنیاں مختلف شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں ، وزیراعظم عمران خان جرمنی کا دورہ کرنےمیں دلچسپی رکھتے ہیں۔

افغانستان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ افغان مسئلےپر پاکستان اورجرمنی کامؤقف یکساں ہے ، افغانستان میں امن کیلئے جرمنی نے بھی اپنا کرداراداکیا۔

کورونا سے متعلق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہاہے ، کورونا صورتحال میں ترقی پذیر ممالک ترقی یافتہ ممالک کی طرف دیکھ رہےہیں۔

وزیر خارجہ نے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ معمول کے تعلقات کا خواہاں رہا ہے، ہم ہندوستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پُر امن طریقے سے رہنا چاہتے ہیں، ہمارے مسائل صرف بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوسکتے ہیں، بامعنی مزاکارات کے لیے بھارت کو پہلا قدم اٹھانا ہوگا اور اگر بھارت ایسا کرتا ہے تو پاکستان اس کا پاکستان خیر مقدم کرے گا۔

شاہ محمود قریشی نے جرمن وزیر خارجہ جناب ہائیکو ماس کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ، جس پر جرمن وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا ۔

Comments

- Advertisement -