تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

خدشہ ہے بھارت خون خرابہ کرائے گا اور الزام پاکستان پر ڈالے گا ، شاہ محمودقریشی

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا پھر آگاہ کررہا ہوں بھارت خون خرابہ کرائے گا، اور الزام پاکستان پر ڈالے گا، شدید تشویش ہے آج مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمووقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کردیاہے، مقبوضہ کشمیر میں100دہشت گرد داخل ہوئے ہیں  ، بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر انگلیاں اٹھائے گا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر پاکستان اپنا فرض نبھارہا ہے ، 23 دن پہلےاقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کوخطوط لکھے، خدشہ ہے بھارت ایک نیاناٹک رچانےوالاہے اور  پاکستان پرالزام لگاسکتاہے۔

شدید تشویش ہے آج مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ ہوسکتا ہے

شاہ محمودقریشی نے کہا بھارت کوخدشہ ہےلوگ نکلیں گے تووادی میں خون خرابہ ہوگا، شدید تشویش ہے آج مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ ہوسکتا ہے، ہیومن رائٹس تنظیموں کی توجہ دلاناچاہتاہوں، کشمیریوں کے گھروں میں کھانے پینے کو کچھ نہیں، نماز جمعہ کے بعد لوگ ضرورباہرنکلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اقوام متحدہ کوخط میں فالس فلیگ آپریشن کا ذکر کیا تھا، ایف اے ٹی ایف سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا جھوٹا ہے، بھارت کو ایف اے ٹی ایف پر منہ کی کھانی پڑی، کشمیر کو نیوکلیئر فلیش پوائنٹ بنا دیا گیا ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا بھارت نے پاکستان کو بلیک کرانے کی کوشش کی، بھارت کو ایشیا پیسفک گروپ میں ناکامی ہوئی ہے، آج پوری قوم یک زبان ہوکر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی، مسئلہ کشمیر پر پاکستان جو کردار ادا کرسکتا ہے وہ کررہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں ہیومن رائٹس کمیشن کو جانے کی اجازت دی جائے

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے اپیل کرتا ہوں وہ مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کریں، ٹرمپ نےہم سےوعدہ کیاہےکہ مودی سےبات کرین گے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہیومن رائٹس کمیشن کو جانے کی اجازت دی جائے، اقوام متحدہ کو پھر آگاہ کرتا ہوں بھارت خون خرابہ کرائے گا، الزام پاکستان پر ڈالے گا۔

مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں دنیا کو اپنی خاموشی توڑنی ہوگی ، شاہ محمود

یاد رہے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں مسئلہ زندگیوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی شرو ع کی جا رہی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں دنیا کو اپنی خاموشی توڑنی ہوگی، بات اب مشاہدے سے آگے جا چکی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ کل بھی اقوام متحدہ سے خط میں انکوائری کا مطالبہ کیا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو ہٹے گی تو اصل صورت حال سامنے آئے گی، ہمارے پاس جو ممکنہ راستے ہیں وہ اختیارکر رہے ہیں، اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کو رابطوں کی ہدایت کر رکھی ہے، ہم خدشے سے دنیا کوآگاہ کر رہے ہیں، بیانات نہیں کردار ادا کریں۔

Comments

- Advertisement -