تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بھارت کو بتانا چاہتا ہوں، مسائل کا واحد حل مذاکرات ہی ہیں، شاہ محمودقریشی

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے بھارت کو بتانا چاہتاہوں، مسائل کاواحد حل مذاکرات ہی ہیں، کرتارپور راہداری کھولنے کا مقصد سکھوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنا ہے، خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا خطےکو سیکیورٹی سے متعلق مختلف چیلنجز کا سامناہے، امن واستحکام کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کررہاہے، خطےمیں کشیدگی بڑھنے سے علاقائی امن کو خطرات درپیش ہوتے ہیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا پاکستان پرامن ملک ہے،ہمسائیوں سےاچھےتعلقات چاہتےہیں، ہم دوسرےممالک سےبھی ذمہ دارانہ رویےکی توقع رکھتےہیں، پاکستان ذمہ دارملک ہے، ایٹمی عدم پھیلاؤ پر یقین رکھتے ہیں، خطےمیں توازن کیلئےمیزائل ٹیکنالوجی اور جوہری اسلحہ پر ذمہ داری کامظاہرہ کرناہوگا، خطے میں پائیدارامن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

پاکستان پرامن ملک ہے،ہمسائیوں سےاچھےتعلقات چاہتےہیں

شاہ محمودقریشی نے کہا مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیرکےحل میں عالمی برادری کی توجہ کی ضرورت ہے، بھارت کشمیریوں پرمظالم،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہاہے، فوری طور پر پاک بھارت بامقصد مذاکرات کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا تصفیہ طلب امور کے حل سے غربت اور جہالت پرقابو پاسکتے ہیں، کرتارپور راہداری کھولنے کا مقصد سکھوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنا ہے، پاکستان نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا، ہمیشہ جذبہ خیرسگالی دکھایا، پاکستان نے14 مارچ کو بھارت سے کرتارپور پر بات کی، پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سےاچھے تعلقات کیلئے 2 قدم آگے رہا۔

وزیر خارجہ نے کہا پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، بھارت کابیلسٹک میزائل خطے میں عدم توازن کا باعث بنے گا، این ایس جی کو بھی توازن کی پالیسی اپنانا ہوگی، عالمی برادری کو خطے کی اسٹریٹجک صورتحال کو سمجھنا ہوگا۔

پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا بھارت کو نیوکلئیر میزائل ہتھیاروں پرایک تجویز دےرکھی ہے، تجویز کا بنیادی مقصد ہی ہتھیاروں کی دوڑ روکنا ہے، بھارت نے اب تک تجویزکا جواب نہیں دیا، بھارت کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت نہیں دے رہا۔

انھوں نے مزید کہا کشمیر میں بھارتی مظالم کے باعث تحریک زور پکڑ رہی ہے، کشمیر سمیت تمام مسائل پرمذاکرات کےذریعے حل کی دعوت ہے، غربت سمیت تمام مسائل کیخلاف مشترکہ جدوجہد کی بھی دعوت ہے۔

کشمیر سمیت تمام مسائل پرمذاکرات کےذریعے حل کی دعوت ہے

وزیر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان نے کرتارپور راہداری کا قدم اٹھایا، بھارت نے اٹاری میں مذاکرات کا دوسرا دور ملتوی کیا، بھارت کو بتانا چاہتا ہوں مسائل کاواحد حل مذاکرات ہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -