بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

اسلاموفوبیا کیخلاف پاکستان کی کاوشیں بالآخررنگ لے آئیں، شاہ محمود قریشی کی قوم کو مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ کی جانب سے ’15 مارچ کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن قرار دینے پر قوم کو مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن پر بیان میں کہا ہے کہ آج میں پوری قوم کو مبارکبادپیش کرتا ہوں، وزیر اعظم نے اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا، معاملےکو او آئی سی وزرائےخارجہ اجلاس میں اٹھایا، اجلاس میں امہ کو اس مسئلے پر یکجا کیا ۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کےخلاف متفقہ قرارداد منظور ہوئی، اقوام متحدہ میں قرارداد بھی پاکستان نے پیش کی، ہم نے کہا نبیﷺکی شان میں گستاخی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، نفرت انگیز بیانیے کو لگام دینی چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان کا تقریرمیں ذکرکیا اور پاکستان کی کاوشیں بالآخررنگ لے آئیں ، الحمدللہ دنیا نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا ہے، ہماری تجویز پر 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے تدارک کا دن منایا جائے گا۔

انھوں نے روز دیا کہ اچھی پیشرفت ہےعملدرآمد کرانے میں دیگر ممالک سے ملکر آگے بڑھیں گے۔

گذشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلاموفوبیا کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور کی گئی تھی ، قرارداد جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے او آئی سی کے ستاون ممالک کی جانب سے پیش کی۔

روس اورچین سمیت آٹھ دیگر رکن ممالک نے بھی قرارداد کی حمایت کی، منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد تقسیم نہیں بلکہ متحد ہونا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں