جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

بھارت خفت مٹانے کے لئے فالس فلیگ آپریشن سمیت کچھ بھی کرسکتا، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق فی الفور بحال کئے جائیں اور پبلک سیفٹی ایکٹ کا کالا قانون ختم کیا جائے، بھارت خفت مٹانے کے لئے فالس فلیگ آپریشن سمیت کچھ بھی کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت اس وقت مختلف قسم کی منصوبہ بندیاں کر رہا ہے اور کرتا رہے گا، بھارت خفت مٹانے کے لئے فالس فلیگ آپریشن سمیت کچھ بھی کرسکتا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس کے”ٹام لنٹاس کمیشن” نے کشمیر پر ایک سماعت کی، سماعت میں عالمی تنظیموں کے مندوبین، ماہرین ، تجزیہ نگار موجود تھے ، سماعت میں واضح کہا گیا بھارت میں ہندونیشنلزم تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں ذرائع مواصلات سمیت دیگربندشیں بدستورجاری ہیں، انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے ، نقل وحرکت، مذہبی آزادی، آزادی اظہار رائے سب پر قدغن لگائی گئی، کمیشن کا کہنا ہے بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ نارواسلوک برتاجارہاہے اور جبر و تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیشن نے بابری مسجد پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا آسام میں 2ملین لوگوں کو خارج قرار دے کر اسٹیٹ لیس کر دیا گیا، بھارت یواین قراردادوں سے رو گردانی کر رہا ہے، کمیشن نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا وہ بھارت سےرجوع کرے، بھارت سے کہیں انسانی حقوق کی پاسداری کر کے کشمیر سے محاصرہ ختم کرے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میں اس پینل کی 3سفارشات آپ کے سامنے رکھتا ہوں، یہ پینل امریکی کانگریس سے مطالبہ کرتا ہے، امریکی کانگریس قرارداد پاس کرائے، کشمیر میں محاصرہ ختم کرنے کا کہا جائے اور یواین، عالمی مبصرین کو کشمیر میں جانے کی اجازت دی جائے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق فی الفور بحال کئے جائیں، پبلک سیفٹی ایکٹ جو ایک کالا قانون ہے، اسےختم کیا جائے، کل کی اس پیشرفت سے بھارت اور بی جےپی کافی نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں، ملک کے اندر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے، بھارتی معیشت کا گراف گررہاہے، اس صورت حال میں وہ کسی حرکت کا ارتکاب کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں