تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

فضائی حدود کی خلاف ورزی پرشاہ محمود قریشی کی بھارت کو وارننگ

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کو خبردار کیا ہے کہ جارحیت کے قائل نہیں، دفاع کل بھی کیا تھا آئندہ بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ یہ دوسری بار ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی ہوئی ہے، اس سلسلے میں بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ بلا کروضاحت طلب کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 26فروری کوبھارت نے جارحیت کی،اسے بروقت جواب دیا، اس حرکت کوبھارت کی ناکامی کہیں، جارحیت یابدنیتی کہیں ، پاکستان نے 2019 میں بھی مدبرانہ ردعمل دیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کوبھارت کی اس حرکت کا نوٹس لینا چاہیے، بھارت نےاس حرکت سےمعصوم جانوں کو خطرےمیں ڈالا ، ایوی ایشن اتھارٹیزکواس کا نوٹس لینا چاہیے، سعودی جہاز، قطر اور پاکستان کی ڈومیسٹک پروازیں نشانہ بن سکتی تھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی 5 ممالک نمائندگان کوساری صورتحال سے آگاہ کریں گے، بھارت کو اس حرکت کیلئے جوابدہ ہونا پڑے گا، بھارت کی وضاحت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے خبردار کیا جارحیت کے قائل نہیں، دفاع کل بھی کیا تھا آئندہ بھی کریں گے، ابھی نندن کی چائےٹھنڈی نہیں ہوئی لگتا پھرسےطلب ہو رہی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، مقبوضہ کشمیر میں جبر و تشدد کا سلسلہ عروج پر ہے۔

Comments

- Advertisement -