دبئی : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں وہ امارتی ہم منصب کے علاوہ اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پرمتحدہ عرب امارات پہنچ گئے، شاہ محمود قریشی سربنی یاس فورم کے9 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اپنے دو روزہ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ سے ملیں گے، شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے کے دوران اماراتی حکام سے ملاقات کریں گے۔
شاہ محمود قریشی دورے کے دوران ملاقاتوں میں مختلف امور پر بات چیت کریں گے اورخطے کی صورت حال پرغور کیا جائے گا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے کے بعد پاکستان آئیں گے اور دورے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیں گے۔
یو اے ای پاکستان میں آئل ریفائنری قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے‘ شاہ محمود قریشی
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 26 اکتوبر کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے متحدہ عرب امارات سے اہم اور اچھے تعلقات ہیں اور ان تعلقات میں مزید وسعت پیدا کی جاسکتی ہے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں آئل ریفائنری قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔