تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

چین کے دورے سے حکومتی اعتماد میں اضافہ ہوا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ دورہ چین مکمل کرکےواپسی پرپُراعتمادہیں، پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں، مل کر بلند ترین پہاڑ سرکریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹراپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں دورہ چین کامیاب رہا، اس دورے سے حکومت کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین آہنی بھائی ہیں،مل کربلندترین پہاڑ سرکریں گے۔ تعاون، باہمی مفاد کی پالیسیاں آئندہ نسل کے لیے راہیں کھولیں گی۔

یاد رہے گذشتہ رات وزیراعظم عمران خان اپنا 5 روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچے تھے، دورے کے موقع پر عمران خان نے چینی صدر ژی جن پنگ کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور ملکی معیشت پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پر پاک چین مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں ملک اچھے ہمسائے، قریبی دوست اور قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ باہمی دوستی وتعاون کا خطے اور خطے سے باہرامن واستحکام میں اہم کردار ہے، دونوں ملک باہمی تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل المدت تناظرمیں دیکھتے ہیں۔

خیال رہےکہ وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک چین سرمایہ کار دو طرفہ سرمایہ کاری میں دل چسپی رکھتے ہیں۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین منفرد رشتے میں جڑے ہم سایہ ممالک ہیں، پاک چین اقتصادی راہ داری نے ہمارے رشتے کو نیا مطلب دے دیا ہے، اقتصادی راہ داری سے دو طرفہ تعاون، تجارت اور باہمی روابط کو فروغ ملا ہے، اس منصوبے سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -