تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارت نے 503 زائرین کو ویزے جاری نہیں کیے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے 805 ویں عرس کے لیے جانے والے زائرین کو ویزے دینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی زائرین کو ویزا دینے کے معاملے میں بھارتی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ بھارت نے پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار کردیا ہے جس کے باعث پاکستانی زائرین حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت سے محروم ہوگئے ہیں۔

پاکستان نے زائرین کے معاملے پر بھارتی رویے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے 503 زائرین کو ویزے جاری نہیں کیے۔ بھارت کو 1974 کے مذہبی سیاحت کے فیصلے کے تحت ویزے دینے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 173 ہندو یاتریوں کو بھی پاکستان نہیں آنے دیا۔ ان کے مطابق بھارت نے این او سی نہیں دیا جس پر ہندو یاتریوں کو درخواستیں واپس لینا پڑیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

دوسری جانب ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ہر سال 500 پاکستانی زائرین اجمیر شریف عرس میں شرکت کے لیے بھارت روانہ ہوتے ہیں، دونوں ممالک کے زائرین 1974 کے معاہدے کے تحت اپنے اپنے مذہبی مقامات پر جاتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت ویزوں کے حصول کے لیے بھارتی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے، پاکستانی زائرین حتمی اعلان تک لاہور کا سفر نہ کریں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -