اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

داؤد ابراہیم پاکستان میں نہیں ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا داؤدابراہیم پاکستان میں نہیں ہے، کرتارپور کوریڈور پر مذاکرات کے لئے بھارت کو چودہ جولائی کی تاریخ دی جبکہ عمران خان بائیس جولائی کوصدرڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا قابض بھارتی افواج نے 3 ہفتے میں 40 نہتے کشمیریوں کو شہیدکیا، سینئر حریت قیادت کے زیر حراست ہونے پر پاکستان کو شدید تشویش ہے، سینئر حریت قیادت کو بدنام زمانہ تہار جیل میں رکھاگیا ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا سرینگر کےایک اخبار کے ایڈیٹر کو حراست میں لیےجانے کی مذمت کرتےہیں، بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنا بند کرے، اقوام متحدہ کےساتھ تعاون کرنے والوں پر تشدد کی خبروں پر شدید تشویش ہے۔

قابض بھارتی افواج نے 3 ہفتے میں 40 نہتے کشمیریوں کو شہید کیا

ترجمان نے کہا پاکستان نے کرتارپور راہداری پر مذاکرات کے لئے 14 جولائی کی تاریخ دی ہے، کرتارپور راہداری پر مذاکرات واہگہ پاکستان میں ہوں گے، بھارتی وزیراعظم کو دعوت دئیے جانے کا علم نہیں، کرتارپور پر مثبت طریقے سے کام ہورہا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا داؤد ابراہیم پاکستان میں نہیں ہے، دولت مشترکہ اجلاس میں پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کا امکان نہیں۔

وزیراعظم عمران خان بائیس جولائی کوصدرڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کریں گے

انھوں نے مزید کہا وزیراعظم عمران خان بائیس جولائی کوصدرڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کریں گے جبکہ برطانیہ میں پاکستان مخالف سرگرمیوں کا معاملہ برطانوی حکومت سے اٹھایا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں