تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان کا امریکااور بھارت میں ہتھیاروں کے لین دین پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد : پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے امریکااور بھارت میں ہتھیاروں کے لین دین پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہتھیاروں کی دوڑ سے خطے میں مزید کشیدگی بڑھے گی، امن معاہدوں پر دستخط میں شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو 207 دن ہو چکے ہیں ، گزشتہ ایک ہفتے میں مزید تین کشمیریوں کو شہید کیا گیا ، ہجوم کی طرف سے مسجدوں، املاک ،گھروں کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات ہیں ، دہلی کی صورتحال پر پاکستان اور عالمی برادری کو تشویش ہے ، اقوام متحدہ ، مذہبی آزادی کی تنظیموں نےدہلی کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ بھی جاری ہے ، پاکستان نےگزشتہ روز بھارتی سفارتکار کو طلب کرکے مذمت کی ، ہم اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ٹرمپ کے حوالے سے عائشہ فاروقی نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے دورہ بھارت میں کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ، امریکی صدر کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر بات کی اور پاکستانی اقدامات کو سراہا،مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔

عمران خان کے دورہ قطر سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ قطر کا دورہ کریں گی، دورہ قطر کے دوران وزیراعظم کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ 29 فروری کو امن معاہدے پر دستخط ہورہےہیں، امن معاہدوں پر دستخط میں شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے، نیپال اور پاکستان کےتیسرے درجے کے مذاکرات ہوئے، دونوں ممالک نے بہتر تعلقات پر زور دیا۔

دفترخارجہ کا چینی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق کہنا تھا کہ چین اورپاکستان کےدرمیان تعلقات کی گہرائی واضح ہے ، چینی صدر دورہ پاکستان کےحوالے سےتاریخوں پرکام ہورہاہے ،چین کے صدر کا دورہ پاکستان متوقع ہے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سےعمرہ پرپابندی کےحوالےسےرپورٹس دیکھی ہیں ،عمرہ زائرین پر پابندی سے متعلق سعودی حکومت سےرابطےمیں ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکااور بھارت میں ہتھیاروں کے لین دین پر تشویش ہے، ہتھیاروں کی دوڑسےخطےمیں مزیدکشیدگی بڑھے گی۔

27 فروری کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان نے بھرپور طریقے سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا ، افواج پاکستان ، عوام  کاکسی بھی جارحیت کاجواب دینےپرابہام نہیں ہوناچاہیے۔

دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کےحوالے سے ایرانی حکام سےرابطے میں ہیں ، ایران کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں ، مشہد اور  زاہدان میں24گھنٹے ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے ، ایران میں پاکستانی سفارتخانہ ،قونصلیٹ سہولتیں مہیاکر رہےہیں۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ  بھارت پاکستان کیخلاف کام کررہا ہے تو اس پرتعجب نہیں ہوناچاہیے، پاکستان نے4دہائیوں سے زائد عرصہ  پناہ گزینوں کوچھت فراہم کی، 4 دہائیوں میں پناہ گزینوں کورکھنےکی پاکستان نےقیمت بھی ادا کی۔

ان کا کہنا تھا کہ  افغانستان میں امن کی خواہش پاکستان سےزیادہ کسی کونہیں، پاکستان اور ملائیشیا کے دوستانہ تعلقات ہیں، چین کی صورتحال پرنظر ہے،بہتری کیلئےاقدامات کریں گے۔

Comments

- Advertisement -