تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ایل او سی پربھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 شہری شہید

اسلام آباد : بھارتی فوج نے رواں ہفتے مسلسل چوتھی بارسیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے نکیال سیکٹرپر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس سے خاتون سمیت 2 افراد شہید جبکہ 6 ماہ کی بچی اور 2 خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فائرنگ سے 33 سالہ دل محمد ولد جان محمد اور 25 سالہ نفیسہ کامران شہید ہوگئیں۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے سے زخمی ہونے والوں میں 26 سالہ صاحبہ ماجد، 6 ماہ کی بچی نور ماجد اور 38 سالہ نسیمہ خادم حسین شامل ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈپٹی کمشنرجے پی سنگھ کو طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 شہریوں کی شہادت پراحتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈپٹی کمشنرکو احتجاجی مراسلہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ شہری آبادی پرفائرنگ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت 2003 کے سیز فائرمعاہدے کی پاسداری کرے اور اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ کو کام کرنے کی اجازت دے۔


بھارتی فوج کی رواں ہفتے تیسری بار لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ


یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نےسیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں خاتون شہید جبکہ 2 لڑکیاں زخمی ہوگئیں تھی۔

Comments

- Advertisement -