تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بھارت نے ویزوں کے معاملے پر تعصب کا مظاہرہ کیا: دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے ویزوں کے معاملے پر تعصب کا مظاہرہ کیا۔ یہ بھارت کی ڈیمو کریسی نہیں شیمو کریسی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے 2 بار بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کیا۔ طلبی لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ اورشہادتوں پر کی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت رواں سال 400 سے زائد بار معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش ہے۔ بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ انڈین مووشن پکچر ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی برقرار رکھی۔ بھارت نے اس کے علاوہ بھی ویزوں کے معاملے پر تعصب کا مظاہرہ کیا۔ بھارت کی جانب سے ایسے اقدامات انتہائی متعصبانہ ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے ایسے اقدامات بھارتی ڈیمو کریسی نہیں شیمو کریسی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملات وزارت خزانہ انجام دے گی۔ پریس ریلیز کے علاوہ تمام معاملات حساس نوعیت کے ہیں۔ ایف اے ٹی ایف معاملے پر کوئی بات نہیں کر سکتے ہیں۔ گرے لسٹ میں آگئے ہیں مگر بلیک میں آنے کا کوئی چانس نہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -