تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کراچی میں ’نگلیریا‘ پرقابو پانے کے لیے فوکل گروپ تشکیل

کراچی: محکمہ صحت سندھ نےنگلیریاسےبچاؤکےلیے6رکنی فوکل گروپ تشکیل دےدیا، ڈاکٹر ظفر مہدی کو گروپ کا کنوینر مقررکیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نگلیریا سے بچاؤ کے لیے فوکل گروپ تشکیل دیتے ہوئے سیکریٹری صحت سندھ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

فوکل گروپ میں واٹراینڈسیوریج بورڈ،کےایم سی،سندھ حکومت کےنمائندےشامل ہیں،گروپ روزانہ کی بنیاد پر حکمت عملی مرتب کرے گا۔ شہرکےسوئمنگ پول،واٹر پارک اورپمپنگ اسٹیشنزکی انسپکشن کی جائےگی۔

بتایا جارہا ہے کہ ڈبلیوایچ او کےقوانین کےمطابق پانی کی کلورینائزیشن بھی کی جائے گی ۔فوکل گروپ 31 اکتوبر 2019تک 6ماہ کےلیےبنایاگیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال اب تک نگلیریا سےاموات کے2کیس سامنےآچکےہیں۔

’نگلیریا‘ ایک خاموش قاتل ہے، جس نے اب تک دنیا بھر میں ہزاروں افراد کی جان لے لی ہے، اس موذی بیماری کا فی الوقت علاج ممکن نہیں۔

یہ ایک خطرناک وائرس ہے، جو ناک کے ذریعے دماغ میں داخل ہوجاتا ہے اور دماغ متاثر کرنا شروع کردیتا ہے، اس کی علاماتیں سات دن میں ظاہر ہوتی ہے، جو گردن توڑ بخار سے ملتی جلتی ہیں، سرمیں تیز درد ہونا، الٹیاں یا متلی آنا ، گردن اکڑ جانا اور جسم میں جھٹکے لگنا اس کی واضح علامات ہیں۔

یہ وائرس عمومآ سوئمنگ پولز ،تالاب سمیت ٹینکوں میں موجود ایسے پانی میں پیدا ہوتا ہے، جس میں کلورین کی مقدار کم ہوتی ہے ۔ شدید گرمی بھی نگلیریا کی افزائش کا سبب بنتی ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس سے بچاو کا واحد حل یہ ہے کہ طے شدہ بین الاقوامی معیار کے مطابق پانی میں کلورین کا استعمال کیا جائے تو نگلیریا وائرس کو پیدا ہو نے سے روکا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -