اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

بھوسے کا بحران، 3 روز کراچی میں بھوسا آنا بند

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (22 جولائی 2026): شہر قائد میں بھوسے کا بحران پیدا ہو گیا ہے، 3 روز شہر میں بھوسا آنا بند ہو گیا۔

کراچی میں بھوسے کے بحران کے باعث تین روز شہر میں بھوسے کی آمد بند کر دی گئی ہے، ڈیری فارمرز مالکان نے پولیس کی بھتہ خوری کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔

ڈیری فارمز مالکان نے بھینس کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے پولیس کی بھتہ خوری کے خلاف نعرے بھی لگائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے جگہ جگہ بھوسے کی گاڑیوں کو روک کر بھتہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھوسے کی قیمت 12 سو سے بڑھ کر 2 ہزار فی من ہو گئی ہے، اور ڈیری فارمرز مالکان کے مطابق شہر میں بھوسے کی قلت سے دودھ کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں