منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

پنجاب دھند کی لپیٹ میں، موٹر ویز کے متعدد سیکشنز بند

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر آمدو رفت کے لئے بند کردیا گیا ہے، موٹر وے پولیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 3 سمندری سے درخانہ تک دھندکے باعث بند ہے۔ موٹروے ایم 4 شورکوٹ سے پنڈی بھٹیاں تک دھندکے باعث بند ہے۔

موٹروے ایم 5 شیرشاہ سے روہڑی تک دھندکے باعث بند کردی گئی ہے، موٹروے ایم 11 کامونکی ناروال انٹرچینج سے سمبڑیال ٹال پلازہ تک بند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں