The news is by your side.

Advertisement

خبردار! پنجاب میں دھند کا راج برقرار، حادثات کا خطرہ بڑھ گیا

لاہور : پنجاب بھر میں دھند نے اپنے ڈیرے ڈال لیے، شہریوں کو حادثات سے بچانے کیلئے انتظامیہ نے ملتان سے سکھر موٹر وے بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں دھند کا راج برقرار ہے، آج بھی لاہور سمیت مختلف شہروں میں دھند چھائی رہی جس کے باعث حد نگاہ صفر سے 100 میٹر تک رہ گئی۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ دھدن کے باعث ایم فائیو موٹر وے ملتان سے سکھر، موٹر وے ایم تھری فیض پور سے عبدالحکیم، اور ملتان سے خانیوال موٹروے بھی بند کردیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر حد نگاہ صفر سے سو میٹر ہے جبکہ ملتان، ساہیوال، ہڑپہ، چچہ وطنی، میاں چنوں اور خانیوال میں بھی دھند ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ لودھراں،بہاولپور،خانپور،شاہ کوٹ میں بھی دھند ہے جبکہ احمد پور شرقیہ، ٹرنڈہ محمد پناہ، رحیم یارخان، صادق آباد میں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں