بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

دھند کے باعث ٹھٹہ سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ٹھٹہ: دھند کے باعث صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹہ سمیت ملک کے مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر ٹھٹہ میں گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر دھند کے باعث 6 گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہو گئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال ٹھٹہ منتقل کیا گیا، جاں بحق افراد میں شعیب، رحمان، ندیم، معین اور گلزمان شامل ہیں، 12 زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، جنھیں کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، اس حادثے میں بروقت طبی مداد نہ ملنے پر 3 افراد موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے تھے۔

- Advertisement -

پنجاب کے ضلع بھکر کے قصبے دریا خان میں ایم ایم روڈ پر مسافر بس سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، مسافر بس اوچ شریف سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

’پنجاب کےعوام کو اسموگ کے رحم وکرم پر چھوڑ کر باپ، بیٹی یورپ کی سیر پر نکل پڑے‘

ضلع بھکر میں جھنگ روڈ حیدرآباد کے قریب ڈمپر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ شدید اسموگ کے باعث پیش آیا ہے۔ ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ میں انگوراگوٹ کے قریب 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری اور اسموگ کے باعث حادثہ پیش آیا ہے۔

پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں اسموگ سے نمٹنے کے لیے ایئر پیوریفائررز لگانے کا فیصلہ کیا ہے، ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے ایئر پیوریفائررز لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اور پنجاب کے تمام شاپنگ مالز، تمام کمرشل پلازوں کو ایئر پیوریفائررز لگانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ادھر لاہور میں اسموگ کی روک تھام کے لیے پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف اضلاع سے 25 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، اور ملزمان کے خلاف 104 مقدمات درج کر لیے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 424 افراد کو 7 لاکھ 92 ہزار روپے سے زائد جرمانے کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں