تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

کینیڈا کی آئل ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، متعدد افراد زخمی

اوٹاوا: کینیڈا کے شہر سینٹ جان میں آئل ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر سینٹ جان میں آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ کے شعلے اور دھویں کے بادل دور دور تک دکھائی دئیے۔

آگ لگنے کے سبب متعدد افراد زخمی ہوگئے تاہم اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کی حالت خطرے سے باہر ہیں اور ان کے زخم شدید نوعیت کے نہیں ہیں۔

آگ سے متاثر ہونے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی تحقیقات کررہے ہیں تاہم دھماکوں اور آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے، متاثرہ ریفائنری سے یومیہ تین لاکھ بیس ہزار بیرل تیل کی پیداوار ہوتی ہے۔

ریفائنری کے قریب رہائش پذیر افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ مذکورہ سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -