منگل, جولائی 14, 2026
اشتہار

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عمرہ ادا کیا اور روضہ رسولﷺ پر حاضری

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ : سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب پہنچ گئے ، جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا اور روضہ رسول ‌صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف خصوصی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں انھوں نے عمرے کی ادائیگی کی اور روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔

rahel

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مسجد نبوی میں نوافل ادا کئے اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں بھی کیں۔

عمرہ ادائیگی کے دوران سعودی فورسز کے سینئر افسران بھی سابق آرمی چیف کے ہمراہ تھے، سعودی فوج کے اہلکاروں نے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔

saudi-1

سعودی عرب کے دورے کے دوران سابق آرمی چیف کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہے۔

raheel-1

خیال رہے کہ جنرل راحیل شریف کا ریٹارئرمنٹ کے بعد پہلا غیرملکی دورہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں