جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

کورونا وائرس ، پاکستان اور بھارت میں شدید غذائی قلت کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک : اقوام متحدہ کے ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وبا کے باعث پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں غذائی قلت کا امکان ہے، جس سے عالمی سطح پر چار کروڑ نوے لاکھ افراد شدید غربت کا شکار ہوجائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہے، اس وبا کے باعث آمدن متاثر ہے اور غریب اب انتہائی غربت کا شکار ہے ، اب غذائی قلت کا سنگین مسئلہ بھی سر اٹھانے لگا۔

اقوام متحدہ کے ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان ، بھارت ، افغانستان، اور بنگلہ دیش سمیت جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک غذائی قلت سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، دنیا کے غریب ترین خطے پر یہ اثرات سب سے زیادہ دیکھے جائیں گے۔

فوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائزیشن نے خبر دار کیا ہے کہ کورونا کی وبا اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل آئندہ دنوں میں مزید شدت اختیار کر جائیں گے اور عالمی سطح پر 4کروڑ 50 لاکھ افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس وبا سے آئندہ دوسال میں عالمی معیشت کو پچاسی کھرب ڈالر نقصان ہوگا اور چار کروڑ نوے لاکھ افراد شدید غربت کا شکار ہوجائیں گے ، غذائی قلت کے شکار ساڑھے چار کروڑ افراد میں سے دو تہائی کا تعلق جنوبی ایشیائی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سے ہوگا۔

یاد رہے عالمی بینک نےخبردار کیاتھا کہ کورونا کےعالمی معیشت پر منفی اثرات کے باعث چھ کروڑ افراد انتہائی غربت کی سطح پر پہنچ جائیں گے۔

عالمی بینک کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نےپانچ سال کےثمرات کوذائل کردیا، اس سال اقتصادی ترقی کی شرح پانچ فیصدکم ہونےکاامکان ہے، وائرس کی وجہ سےپہلےہی لاکھوں لوگ بیروزگارہوچکےہیں اورکاروباربند ہورہےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں