پیر, نومبر 17, 2025
اشتہار

جرمنی : دنیا کی سب سے بڑی فوڈ اینڈ بیوریج نمائش میں پاکستانی اسٹالز کی دھوم

اشتہار

حیرت انگیز

کولون : جرمنی میں دنیا کی سب سے بڑی فوڈ اینڈ بیوریج نمائش میں پاکستانی مصنوعات کے اسٹالز نے دھوم مچا دی۔

دنیا کی معروف ترین خوراک و مشروبات کی تجارتی نمائش "اے نوگا 2025” جرمنی کے شہر کولون میں جاری ہے، جس میں پاکستان کی 54 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹڈاپ) کے تعاون سے متعدد پاکستانی کمپنیاں بھی اس نمائش میں شرکت کررہی ہیں، جس کے ذریعے وہ اپنی مصنوعات کو عالمی مارکیٹ میں پیش کرنے کا بہترین موقع حاصل کرتی ہیں۔

germany

اس حوالے سے جرمنی میں تعینات پاکستانی ٹریڈ کونسلر آمنہ نعیم کا کہنا ہے کہ ان میں سے 34کمپنیاں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان پویلین میں اپنی مصنوعات پیش کر رہی ہیں۔

ان مصنوعات میں چاول، پروسیسڈ فوڈز، گلابی نمک، جوسز اور زراعت کے فروغ کے لیے استعمال کی جانے والی اشیاء شامل ہیں۔

 Anuga 2025

آمنہ نعیم کے مطابق یہ عالمی نمائش پاکستانی برآمد کنندگان کو بین الاقوامی خریداروں سے براہِ راست کاروباری روابط استوار کرنے کا بے مثال موقع فراہم کر رہی ہے۔

پاکستان پویلین حکومت کی مارکیٹ میں تنوع لانے اور معیار میں بہتری کے عزم کا مظہر ہے۔ اے نوگا 2025 پاکستانی برآمدکنندگان کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ ہونے، طویل المدتی تجارتی شراکت داری قائم کرنے اور بالخصوص یورپی مارکیٹ میں رسائی بڑھانے کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

expo

توقع ہے کہ اے نوگا 2025 میں پاکستان کی شرکت سے نمایاں تجارتی سودے اور برآمدی امکانات پیدا ہوں گے، جس سے پاکستان کے زرعی و خوراکی شعبے کو عالمی سپلائی چین میں مضبوط مقام حاصل ہوگا اور پائیدار برآمدی ترقی کو فروغ ملے گا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں