بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

فوڈ اینڈ ڈرگ اٹھارٹی کا بڑا اقدام، چینی پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکام نے تازہ مشروبات اور پھلوں کے رس میں رنگ، چینی، انرجی ڈرنکس اور فلیورز شامل پر پابندی عائد کردی۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حکم نامہ رواں برس یکم جنوری سے لاگو ہونا تھا تاہم سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اٹھارٹی کی جانب سے دکانداروں کو چھ ماہ کی مہلت دے دی گئی جس کے بعد جولائی 2020 سے تازہ مشروبات و پھلوں کے رس میں چینی و دیگر اجزاء شامل کرنے پر پابندی ہوگی۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اٹھارٹی کی جانب سے ریاست کے تمام ریسٹوران، کافی شاپز اور مشروبات و رس فروخت کرنے دکانداروں کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ جو دکاندار و ریسٹوران مالکان اس پابندی پر عمل نہیں کریں گے انہیں بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فوڈ اٹھارٹی کی جانب سے عائد کردہ اس پابندی سے فوڈ ٹرک مستثنیٰ ہوں گے۔

سعودی ایف ڈی اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دوران عمل درآمد کی تیاری مکمل کر لیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں