تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

ڈلیوری بوائے کے ساتھ پیش آنے والا خوفناک واقعہ : ویڈیو وائرل

تامل ناڈو : بھارت میں ڈلیوری بوائے پر تشدد کے واقعات ایک عام سی بات ہوگئی ہے، جس کا دل چاہتا ہے انہیں کمزور سمجھ کر اپنا رعب جمانے کی کوشش کرتا ہے۔

ایک ایسا ہی واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں ایک ڈلیوری بوائے کو بلاوجہ بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

تامل ناڈو کے علاقے ویلور میں ایک چونکا دینے والے واقعے میں ایک ڈلیوری ایجنٹ کو دو ملزمان نے بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

مذکورہ ڈیلیوری ایجنٹ جس کی شناخت 22سالہ تھیرو مالائی واسن کے نام سے ہوئی ہے گزشتہ رات آرڈر دینے کے بعد اپنی شاپ پر واپس جارہا تھا۔

راستے میں کھڑے نشے میں دھت دو موٹر سائیکل سوار افراد نے اسے روکا اور مختلف سوالات کرنے لگے اسی دوران انہوں نے لڑکے کو بری طرح مارنا شروع کردیا یہاں تک کہ وہ بے سدھ ہوکر زمین پر گرگیا۔

اس واقعے کو وہاں سے گزرنے والے ایک مقامی شخص نے اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کرلیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک فوڈ ڈلیوری کرنے والا لڑکا بیچ سڑک پر پڑا ہوا ہے۔

ایک شخص اسے اٹھا کر سڑک کے ایک جانب لٹا دیتا ہے جسے بعد ازاں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

علاقہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم پارتھیبن اور تانیکاچلم کیخلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، زخمی لڑکے کے والدین نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments