تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈیلیوری بوائے اب گھوڑوں پر کھانا پہنچانے لگے، وجہ کیا ہوئی؟ ویڈیو وائرل

اکثر افراد نے سڑکوں پر لوگوں کو گھوڑے کی سواری کرتے یا کسی دولہا کو بارات لے جاتے دیکھا ہوگا لیکن اب گھوڑوں پر گھروں پر آرڈر پر کھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

گھوڑے کو صدیوں سے انسان سواری اور مال برداری کے لیے استعمال کرتا آرہا ہے گوکہ موجودہ زمانے میں سفر کے دیگر تیز رفتار اور آسان ذرائع نے گھوڑوں کا اس حوالے سے استعمال کم کردیا ہے لیکن اب یہ تفریحی طور پر سواری کے طور پر استعمال ہوتے ہیں یا باراتیں جاتی دیکھی جاتی ہیں لیکن ان دنوں بھارت سے ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ڈیلیوری بوائے گھر پر کھانا دینے کیلیے گھوڑے پر سوار ہوکر جا رہا ہے۔

پڑوسی ملک بھارت میں گھوڑے پر کھانے کا آرڈر لے جانے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے اور لوگ دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں تاہم اس موقع پر گھوڑے کو استعمال کرنے کی ایک اہم وجہ ہے اور جہاں‌ فوڈ ڈیلیوری بوائے کو آرڈر دینے جانا تھا وہاں تیز بارش ہو رہی تھی اور اس وجہ سے ڈیلیوری بوائے کا موٹر سائیکل پر مطلوبہ جگہ جانا ناممکن ہوگیا تھا۔

بارش تیز تھی تو کیا ہوا آرڈر تو بہرحال پہنچانا تھا تو فوڈ ڈیلیوری بوائے نے اپنے فرائض ادا کرنے کے لیے انوکھا طریقہ ڈھونڈا اور گھوڑے پر سوار ہوکر کھانے کا آرڈر مقررہ جگہ پر پہنچا دیا، اس سے ایک جانب نوجوان نے اپنی ذمے داری احسن طریقے سے ادا کی تو دوسری جانب برسات کا مزا بھی لیا۔

 

ڈیلیوری بوائے کی اس فرض شناسی کو سوشل میڈیا صارفین بہت سراہ رہے ہیں اور اکثر صارفین نے مذکورہ نوجوان کو محنتی اور اپنے کام سے مخلص قرار دیتے ہوئے دیگر نوجوانوں کیلیے مثال قرار دیا ہے۔

ایک صارف نے گھوڑے پر کھانا پہنچانے کی ویڈیو پر بہت دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے اسے ’شاہی ڈیلیوری‘ کا نام دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -