تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

گلف فوڈ نمائش 2018: پاکستانی چاول کی برآمدات میں معاون ثابت ہوگی

دبئی: رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری سمیع اللہ نے کہا ہے کہ گلف فوڈ نمائش 2018 کے دوران بین الاقوامی ایوارڈ کی تقریب ایک اہم سنگ میل ہے جو پاکستانی چاول کی بر آمدات بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلف فوڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ نمائش کے دوران دنیا کے اہم ممالک سے پاکستانی چاول کے بڑے خریداروں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا جس سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان کا ایک اچھا تاثر نمایاں ہوگا۔

پاکستانی چاول عالمی منڈی میں ملک کی شناخت ہے،خرم دستگیر

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستان کے چاول کی بڑی مانگ ہے جسے عالمی سطح پر بڑے پیمانے میں درآمدات کیا جاتا ہے، یہ نمائش پاکستانی ایکسپوٹرز کے لیے خوشیوں کی نوید لائے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے سینیئر وائس چیئرمین رفیق سلیمان کا کہنا تھا کہ گلف فوڈ نمائش میں دنیا بھر کے کئی ممالک خوراک کے برآمد کنندگان کمپنیاں اپنے اسٹالز لگاتے ہیں جن میں پاکستان سمیت بھارت، تھائی لینڈ، ویتنام و دیگر ممالک شامل ہیں۔

برلن: سالانہ ’’فروٹ لاجسٹکا 2018‘‘ ، پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کی دھوم

دوسری جانب فوڈ ماہرین نے یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ نمائش میں پاکستان کے چاول کے ایکسپورٹرز کو اچھے بر آمدی آرڈرز ملیں گے، امید ہے یہ اقدام چاول کے برآمدات بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

خیال رہے فوڈ نمائش میں پاکستان سے چاول کے ایکسپورٹرز نے بڑی تعداد میں اپنی کمپنیوں کے اسٹال لگائے ہیں، جہاں ہزاروں کی تعداد میں دنیا بھر سے تاجر برادری اور چاول کے خریدار نمائش کا دورہ کرتے ہیں جبکہ یہ نمائش 22فروری تک جاری رہے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -