تازہ ترین

چند سیکنڈ میں‌ لیموں‌ کا مکمل رس نکالنے کا آسان طریقہ، ویڈیو دیکھیں

آپ نے کبھی لیموں نچوڑ کر اُس کا رس نکالنے کی کوشش کی؟ یقیناً کی ہوگی مگر لیموں کا سارا رس نہیں نکال سکے ہوں گے۔

اکثر لوگ لیموں کا رس نکالنے کے لیے اُسے دو حصوں میں کاٹ کر اچھی طرح سے نچوڑتے ہیں، کچھ تو اس کے لیے مشین کا استعمال بھی کرتے ہیں تاکہ سارا رس نکال کر استعمال کرسکیں۔

اب ایک خاتون نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں لیموں کا سارا رس نکالنے کا آسان طریقہ بتا دیا۔

مون میک فوڈ نامی ٹک ٹاک آئی ڈی پر خاتون نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لیموں کا رس نکالنے کا آسان اور تیز ترین طریقہ بتایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے پہلے ایک لیموں لے کر اسے میز یا سلپ پر رگڑا اور دبایا تاکہ لیموں نرم ہوجائے۔

مزید پڑھیں: کار کا ڈینٹ نکالنے کا آسان طریقہ… ویڈیو دیکھیں

یہ بھی پڑھیں: چائے کی کیتلی سیکنڈز میں صاف کرنے کا آسان طریقہ، ویڈیو دیکھیں

بعد ازاں خاتون نے اس میں ایک باریک اور مضبوط چیز سوراخ سے داخل کی اور پھر اُسے گھمایا، پھر انہوں نے اس سوراخ کو گلاس کی طرف انڈیلا تو اندر سے رس نکلا۔

بعد ازاں خاتون نے لیموں کو چھری سے دو حصوں میں کاٹا اور دکھایا کہ لیموں کا مکمل رس نکل چکا تھا۔

@monmackfoodReply to @munkeyburga a hack for ya’ll who forget about your lemons in the fridge! FOLLOW FOR RECIPES!!! 🔥##foodhacks ##lifehack ##cookingtip ##foodtips

♬ follow me – Vianea😁

ٹک ٹاک پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں، کچھ نے آسان طریقہ بتانے پر خاتون کا شکریہ ادا کیا تو کچھ نے کہا کہ وہ اس پر پہلے سے عمل کر رہے ہیں۔


کیا آپ نے اس طریقے پر پہلے عمل کیا؟  کمنٹس سیکشن میں اپنے جواب سے ضرور آگاہ کریں۔

Comments

- Advertisement -