تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

وہ غذائیں جو امراض قلب کا خطرہ کم کرسکتی ہیں

امراض قلب دنیا میں اموات کی ایک بڑی وجہ ہیں، حال ہی میں ایک تحقیق میں ان غذاؤں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جو امراض قلب کے خطرے کو کم کرسکتی ہیں۔

حال ہی میں آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق نائٹریٹ سے بھرپور سبزیوں کی کچھ مقدار کا روزانہ استعمال دل کے امراض کا خطرہ نمایاں حد تک کم کر سکتا ہے۔

ایڈتھ کووان یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دیکھا گیا کہ جو لوگ نائٹریٹ سے بھرپور سبزیوں جیسے سبز پتوں والی سبزیوں اور چقندر کی زیادہ مقدار غذا کا حصہ بناتے ہیں، ان کا بلڈ پریشر کس حد تک کم ہوتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی تجزیہ کیا گیا کہ ان افراد میں برسوں بعد امراض قلب کا خطرہ کتنا ہوتا ہے۔

تحقیق کے دوران ڈنمارک کے رہائشی 50 ہزار سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا جو 23 سالہ غذائی، کینسر اور صحت تحقیق کا حصہ بنے تھے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ نائٹریٹ سے بھرپور سبزیوں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں بلڈ پریشر کی سطح 2.5 ایم ایم ایچ جی کم ہوتی ہے جبکہ امراض قلب کا خطرہ 12 سے 26 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ایسی غذاؤں کی شناخت ضروری ہے جو امراض قلب کی روک تھام کرسکتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ روزانہ ایک کپ نائٹریٹ سے بھرپور سبزیوں کو کھانے سے لوگ دل کی شریانوں کے امراض کا خطرہ نمایاں حد تک کم کر سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کی غذا سے امراض قلب کی اس قسم کا خطرہ 26 فیصد تک کم ہوجاتا ہے جس سے ٹانگوں میں خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں، جبکہ ہارٹ اٹیک، فالج اور ہارٹ فیلیئر جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -