تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...
Array

پاکستان انگلینڈ ٹی 20 میچز کا فول پروف سیکیورٹی پلان جاری

کراچی : پاکستان انگلینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی میچزکا فول پروف سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انگلینڈ ٹی 20میچزکا فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔

ترجمان سیکیورٹی ڈویڑن نے بتایا کہ چارہزار سے زائد پولیس اہلکارسیکیورٹی فرائض انجام دیں گے جبکہ سواٹ کمانڈوز ایس ایس یو ہیڈکواٹرز میں الرٹ رہیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ میچ سیکیورٹی پر سیکیورٹی ڈویڑن کے 2 ہزار اہلکار فرائض انجام دینگے جن میں ایس ایس یو کے 1 ہزار کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز کو تعینات کیا جائے گا۔

سیکیورٹی ڈویژن نے کہا کہ سیکیورٹی پر ٹریفک پولیس کے1537 ، اسپیشل برانچ کے 356، آر آر ایف کے 300 اہلکاروں کے علاوہ پاک فوج اور سندھ رینجرزکے جوانوں کو بھی مخصوص مقامات پر تعینات کیا جائے گا جبکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

سیکیورٹی ڈویژن نے مزید بتایا کہ تمام سیکیورٹی نیشنل اسٹیڈیم، کراچی ایئرپورٹ، روٹس، پریکٹس گراوٴنڈز، پارکنگ پوائنٹس، ہوٹلز اور دیگر مختلف مقامات پر موجود ہوگی اور ماہر نشانہ بازوں کو بھی حساس مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔

ترجمان کےمطابق ایس ایس یو کی خصوصی کمانڈاینڈکنٹرول بس سرویلنس کے لیے اسٹیڈیم کے اطراف ہوگی جبکہ ٹیموں کی نقل وحرکت کے دوران فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

سیکیورٹی ڈویژن کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی تناظر میں اسٹیڈیم کے احاطے میں سی این جی والی گاڑیوں کے داخلے اور ڈرون کیمروں کے استعمال پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -