بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

دعا منگی اغوا کیس :مرکزی ملزم کی نجی شاپنگ سینٹر سے فرار ہونے کی فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دعا منگی اغوا کیس کے مرکزی ملزم کی نجی شاپنگ سینٹر سے فرار ہونے کی فوٹیج سامنے آگئی جبکہ پولیس نے ملزم کے فرار ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دعا منگی کیس میں گرفتار ملزم زوہیب قریشی کے فرار کے معاملے پر پولیس نے نجی شاپنگ سینٹر کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

جس کے حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا کہ شلوار قمیض ماسک اور پی کیپ پہنا شخص مبینہ طور پر زوہیب قریشی ہے، ملزم کو شاپنگ بیگ اٹھائے مال میں داخل ہوتا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ملزم شاپنگ مال میں پچھلے دروازے سے داخل ہوا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے، ملزم شاپنگ مال میں داخل ہونے سے قبل خریداری کرچکا تھا۔

.دوسری جانب دعا منگی اغوا کیس ملزم کے فرار ہونے کے واقعہ کا مقدمہ اے ایس آئی محمد خالد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار ملزم کو عدالت سے پرائیوٹ گاڑی میں جیل لیکر جارہا تھا، ملزم نے طارق روڈ سے شاپنگ کرنے کا کہا تو مال لے گیا، ملزم مال میں پولیس اہلکار کو جھانسہ دے کرفرار ہوگیا۔

متن کے مطابق ہیڈکانسٹیبل محمد نوید اورکانسٹیبل حبیب ظفرنے ملزم زوہیب علی قریشی کو شاپنگ کیلئے طارق روڈ لے گئے،ملزم زوہیب علی قریشی موقع  پاکر نجی مال سے فرار ہوگیا ،پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل حبیب ظفر کوگرفتار کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں