تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

جہاز زمین پر اترتے ہی نظروں‌ سے اوجھل، ناقابلِ‌ یقین ویڈیو

ہوائی جہاز کو زمین پر اتارنا کوئی آسان کام نہیں ہے کیونکہ معمولی سی غفلت کیوجہ سے کوئی بڑا سانحہ پیش آسکتا ہے۔

جہاز کے اڑنے اور لینڈ کرتے وقت پائلٹ کو ائیر ٹریفک کنٹرولر سے ہمہ وقت رابطے میں رہنا اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے جب ہی وہ اپنے طیارے پر باآسانی کنٹرول کر تا اور پھر  اسے زمین پر اتار دیتا یا پھر آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیتا ہے۔

انٹرنیٹ پر ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوائی جہاز زمین پر اترتے ہی نظروں سے اوجھل ہوگیا۔

برطانوی میڈیا دی سن کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کا دورانیہ 20 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برفباری کی وجہ سے زمین نے سفید چادر اُڑی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ برفباری کے دوران یا برف پڑنے کے بعد گاڑی ڈرائیو کرنا بھی مشکل ہوتی ہے کیونکہ پھسلن کی وجہ سے گاڑی کو قابو کرنا مشکل ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: اڑنے اور اترنے والے دو جہاز بیک وقت رن وے پر، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو آپ کو حیران کردے گی

پائلٹ نے فضا میں یہ منظر دیکھا اور ایئرکنٹرولر سے طیارہ لینڈ کرنے کی اجازت مانگی، جیسے ہی اُس کو اجازت ملی تو اُس نے بڑی مہارت کے ساتھ جہاز زمین پر اتارا۔

جہاز فضا سے زمین پر اترا اور رفتار سے چلا ہی شروع ہوا تھا کہ پہیوں کی رگڑ  سے فرش پر پڑی برف بادلوں کی طرح اڑنے لگی اور جہاز نظروں سے اوجھل (غائب) ہوگیا۔

انٹرنیٹ صارفین نے ویڈیو دیکھ کر پائلٹ کی مہارت کو داد دی اور وہ اس منظر سے محظوظ بھی ہوئے کیونکہ ایسے مناظر شاذ و نادر ہی دکھائی دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -