نئی دہلی: بھارت میں ارجنٹینا اور برازیل کی فٹبال ٹیموں کے شائقین آپ میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر مکوں اور ڈنڈوں کی بارش کر دی۔
فٹبال ٹیموں کے شائقین میں جھڑپ کا واقعہ ریاست کیرلا کے شہر کولم میں پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مختصر ویڈیو میں شائقین کو لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ اتوار کی شام فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب کے دوران پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی ارجنٹینا کو شکست، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار
A brawl broke out between supporters of #Brazil and #Argentina football teams in #Kollam district in Kerala. The youths from both sides were seen exchanging blows at #Sakthiulanhgara in the 90-second-long viral video. #FIFAWorldCup pic.twitter.com/8ni8HETGu1
— TOI Kochi (@TOIKochiNews) November 22, 2022
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ ایک دوسرے پر مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کر رہے ہیں۔ لڑائی میں کم عمر لڑکے بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کیخلاف میچ میں کہاں غلطیاں ہوئیں؟ میسی نے بتا دیا
کولم پولیس کو اس متعلق اب تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم پولیس نے ازخود ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وائرل ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جائے گی۔