تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

دنیا بھر میں لاک ڈاؤن، ترکمانستان میں فٹبال لیگ

کورونا وائرس سے محفوظ ملک ترکمانستان میں آج سے فٹبال لیگ کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ایک جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور عوام خوف و ہراس کا شکار ہیں تو دوسری جانب مہلک وبا سے محفوظ ملک میں کھیل کے میدان آباد ہونے جارہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ترکمانستان میں اتوار سے نیشنل فٹبال لیگ شروع ہورہی ہے، لیگ میں 8 ٹیمیں شامل ہیں جو ایک دوسرے سے مدمقابل ہوں گی۔

ترکمانستان نے کورونا وائرس کے خطرات کے باعث گزشتہ ماہ شروع ہونے والی لیگ معطل کردی تھی تاہم اب تک کورونا وائس کا ایک بھی مصدقہ کیس رپورٹ نہ ہونے پر لیگ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایک کاروباری شخصیت اشیر اوسپو کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں کورونا کا کوئی کیس نہیں تو لیگ کیوں ملتوی کی جائیں؟ ہمیں ہجوم کا کوئی ڈر نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل عالمی یوم صحت کے موقع پر ترکمانستان میں سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سیکڑوں افراد نےبلا خوف وخطر شرکت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -