اسلام آباد : فٹ بال اسٹیڈیم میں لیگی وزرا کے آتے ہی گو نواز گو کے نعرے گونج اُٹھے، شائقین نے وزیر مملکت مریم اورنگزیب اورطارق فضل چوہدری کی آمد پر حکومت مخالف نعرے لگادیئے، انتظامیہ نے نعرے لگانے والوں کو دھمکایا اوراسٹیدیم سے باہر نکال دیا.
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پہلے میئر فٹبال کپ2017 کا فائنل جاری تھا اس دوران مریم اورنگزیب اورطارق فضل چوہدری بھی اسٹیڈیم پہنچے.
اس دوران وہاں موجود شائقین نے ان کو دیکھ کراستقبال کرنے کے بجائے گو نواز گو کے نعرے لگانا شروع کردیئے جس پر انتظامیہ کے سادہ لباس افراد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انہیں زدوکوب کیا اور گھسیٹتے ہوئے اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔
اسپورٹس بورڈ کی انتظامیہ کے تشدد سے کچھ لوگوں کی شرٹ بھی پھٹ گئیں، اس موقع پر شائقین کا کہنا تھا کہ کھیلوں کو سیاسی بنایاجائے گا تو اس میں سیاسی نعرے بھی لگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گونوازگو کےنعرے لگانے پرانتظامیہ ہمیں دھمکارہی ہے، یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل لاہور کے ریلوے اسٹیڈیم میں بھی خواجہ سعد رفیق کی آمد پر بھی گو نواز گو کے نعرے لگے تھے۔